COP31، چین کا عالمی آب و ہوا کے استحکام کے لیے واضح اہداف کے تعین اور نفاذ کا عزم

انطالیہ(رم نیوز) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے COP31 کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین عالمی آب و ہوا کی گورننس میں استحکام اور یقین دہانی فراہم کرنے کے لیے واضح اہداف کے تعین اور ان کے موثر نفاذ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ملاقات میں ہان ژینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کا خصوصی پیغام انتونیو گوتریس تک پہنچایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیجنگ موسمیاتی بحران کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں COP31 کا یہ اجلاس ماحولیاتی مسائل پر نئی پیش رفت اور اہم اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں عالمی رہنما کا کردار ادا کرنے پر چین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے لیے انتہائی اہم اور قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔