کووڈ19 کا نیا ویرینٹ PJ.2.1 صحت کے لیے کتنا خطرناک؟ علامات عام فلو جیسی ہونے پر ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

جنیوا(رم نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ19 کے نئے ویرینٹ "پی جے 2.1" کے حوالے سے طبی انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی علامات عام نزلہ، زکام اور فلو سے ہو بہو ملتی جلتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق محض ظاہری علامات کی بنیاد پر عام فلو اور اس ویرینٹ میں فرق کرنا ناممکن ہے، اس لیے صحت کی حفاظت اور درست علاج کے لیے تشخیصی ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اس نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ اور صحت کے ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر اس پر انتہائی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، روسی ماہرِین کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ کے انفیکشن کے نتیجے میں مریضوں کو گلے میں شدید تکلیف اور طویل عرصے تک شدید تھکن یا کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔