انطالیہ(رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (COP31) میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وہ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کے مطابق، روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اس عالمی فورم پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ماحول کو پہنچائے جانے والے نقصانات کا معاملہ اٹھائیں گے۔