واشنگٹن(رم نیوز) امریکی ریاست مسی سپی میں 2026ء کے وسط مدتی انتخابات کے دوران ایک بہت بڑا سیاسی اَپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ڈیموکریٹ امیدوار سکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ سمتھ کو ہرا کر سب کو دنگ کر دیا ہے۔ روایتی طور پر ریپبلکنز کا گڑھ سمجھی جانے والی اس ریاست میں ڈیموکریٹس کی یہ فتح ایک تاریخ ساز واقعہ ہے۔ سکاٹ کولم 1982ء کے بعد مسی سپی سے سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ بن گئے ہیں، جبکہ وہ دورِتعمیرِ نو کے بعد اس ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بھی ہیں، جن کی اس کامیابی سے مسی سپی میں طویل عرصے سے جاری ریپبلکن بالادستی کا دور ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، ریپبلکن امیدوار سنڈی ہائیڈ سمتھ نے سکاٹ کولم کو مبارکباد پیش کی۔
مسی سپی ، ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز سے اہم سینیٹ سیٹ چھین لی، سکاٹ کولم کامیاب