کریملن (رم نیوز) ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے سہ فریقی مذاکرات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آج ماسکو میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات متوقع ہے ۔ رشین نیوز ایجنسی ٹاس اور انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ماسکو میں پہنچ گئے ہیں۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہے کہ اس ملاقات میں صدر پیوٹن ابوظہبی مذاکرات کی تفصیلات سنیں گے۔ امریکی وفد ماسکو کے دورے کے بعد کیف بھی جائے گا۔ ان ملاقاتوں کی روشنی میں روس یوکرین تنازع کے تصفیے کے حوالے سے اپنے آئندہ مؤقف کا فیصلہ کرے گا۔
صدر پیوٹن کی ، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے آج اہم ملاقات متوقع