ماحولیاتی تباہی پر امریکہ اور اسرائیل کا احتساب کیا جائے،ایرانی صدر کا کوپ 31 کانفرنس سے خطاب

تہران(رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کے باعث ایران کو شدید جانی، معاشی اور ماحولیاتی نقصان پہنچا ہے جس کے اثرات کئی نسلوں تک رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوجی جارحیت سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات پر امریکہ اور اسرائیل کا احتساب کرنے کے لیے مؤثر عالمی نظام قائم کیا جائے۔