راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز پر آؤٹ، 12 رنز کی برتری

راولپنڈی(رم نیوز) پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم دن کے آغاز میں ہی گرنے والی وکٹوں میں کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 جبکہ محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز دوسرے روز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس میں سعود شکیل نے 93، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحٰہ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھیں۔