انطالیہ(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انطالیہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، جس میں ایران امریکہ تنازع کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحمل اور پائیدار سفارت کاری ہی مستقل امن کا واحد راستہ ہے۔ ایرانی صدر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
انطالیہ، وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تنازع کے حل پر زور