واشنگٹن (رم نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے روایتی ریپبلکن گڑھ مسیسیپی میں غیر متوقع اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بڑی کامیابی کے بعد 100 رکنی امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے، جبکہ الاسکا کی ایک آخری نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ مسی سیپی کو روایتی طور پر ریپبلکن جماعت کا ناقابلِ تسخیر گڑھ سمجھا جاتا تھا جہاں وہ 1982 سے مسلسل سینیٹ انتخابات جیتتی آ رہی تھی، اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں 22 فیصد سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی تھی۔ تاہم، حالیہ وسط مدتی انتخابات میں معاشی امور اور سیاسی رجحانات کے تناظر میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی اپنی پوزیشن کو انتہائی مستحکم کر لیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن مزید مضبوط،مسی سیپی میں تاریخی اپ سیٹ کے بعد نشستیں بڑھ کر 55 ہو گئیں