رواں سال کے آخر تک امن معاہدے کے حصول کے خواہاں ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (رم نیوز) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے رواں سال کے آخر تک ٹھوس نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے، اگرچہ فریقین کے درمیان ماحول عدم اعتماد کا ہے تاہم مذاکرات میں پیش رفت کا روشن امکان موجود ہے۔ آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اس وقت یوکرین کو انتہائی شدید حملوں کا سامنا ہے، لیکن وہ رواں سال کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فریقین کے درمیان ماحول عدم اعتماد کا ہے، تاہم حالات کے پیشِ نظر مذاکرات میں پیش رفت کا امکان موجود ہے۔