اسلام آباد (رم نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو صوبے میں منرلز کی تلاش اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی اور 'ون ونڈو آپریشن' کی سہولت فراہم کی جائے گی۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں،سکیورٹی اور 'ون ونڈو آپریشن' دینگے:گورنر کے پی