کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ بارش کے بعد شہر میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہا ہے، جس کے تحت جمعے کے روز جامشورو، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
مغربی ہواؤں کا اثر، کراچی میں کل ہلکی بارش اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان