جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ حال معیشت اور 301 فیصد مہنگائی کے باعث وہ جب چاہیں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر ایران اور کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی، جبکہ وینزویلا میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے خود کو اسرائیل میں 99 فیصد مقبول قرار دیا۔