کوئٹہ(رم نیوز) ضروری مرمتی کاموں کی وجہ سے بلوچستان میں ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو آج کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی مسافر گاڑی کو جیکب آباد تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، سریاب اور کچلاک کے مابین چلنے والی جناح پیپلز ٹرین سروس بھی معطل رہے گی۔
بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک دن کے لیے معطل