پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو سری لنکا پر 79 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ بابر اعظم (22) اور سعود شکیل (5) رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے 434 رنز بنائے،جواب میں سری لنکا نے 446 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری حاصل کی، جہاں کپتان کوشل مینڈس (119) اور دھنانجایا ڈی سلوا (167) نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چوتھے روز کے کھیل میں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران طیب عارف (11)، اذان اویس (22) اور محمد طحہٰ (24) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔