واشنگٹن(رم نیوز)معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے شریک بانی اور طویل عرصے سے سی ای او کے منصب پر فائز جینسن ہوانگ اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ ان کے استعفے کے بعد کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کولیٹ کریس کو عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، کولیٹ کریس نئے مستقل سربراہ کے انتخاب تک بطور قائم مقام سی ای او فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بھی سنبھالتی رہیں گی۔ اس کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہاروی جونز کو کمپنی کا پہلا باقاعدہ بورڈ چیئرمین نامزد کرتے ہوئے مستقل سی ای او کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
جینسن ہوانگ مستعفی ، اینویڈیا کی کمان کولیٹ کریس کے سپرد