اسلام آباد(رم نیوز) ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سردی کی لہر تیز ہو گئی ہے۔ شمالی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی شہروں میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ادھر سوات، کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک اور بابوسر ٹاپ پر برفباری سے دلکش مناظر سامنے آئے ہیں۔
شمالی علاقوں میں برفباری اور میدانی حصوں میں بارش