نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ قرارداد کے ذریعے یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں کا نفاذ 14 نومبر 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور بحری گزرگاہوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ برطانوی مندوب سارہ میکنٹوش نے اس فیصلے کو اسلحے کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ، یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع، حوثی حملوں کی شدید مذمت