مائیکروسافٹ کی سروسز میں عالمی خلل، آؤٹ لک اور ٹیمز معطل، بحالی کا عمل جاری

واشنگٹن(رم نیوز) آؤٹ لک، ٹیمز اور کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی اہم سروسز میں شدید تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظام پانچ گھنٹے سے زائد عرصے سے معطل ہے۔ کمپنی نے 'ایکس' پر تصدیق کی ہے کہ بنیادی ڈھانچہ دباؤ کا شکار ہے، اور متاثرہ سسٹمز کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔