اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معدنیات اور کان کنی کے شعبے کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شعبہ برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں 'پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم' سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے بھی یکساں طور پر منافع بخش اور سودمند مواقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کرنے اور معدنیات کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
معدنیات کا شعبہ ملکی معیشت کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب