COP31 ، اردوان کی جانب سے پیرس معاہدے کے اہداف پر مکمل عزم کی یقین دہانی

انطالیہ(رم نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ کو پیرس معاہدے کے مقاصد کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو یقینی بنانے کے لیے مستقل اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔ اپنے بیان میں صدر اردوان نے تمام شریک سربراہان مملکت اور بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی اجتماع نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود دنیا موسمیاتی اقدامات پر کاربند ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اجلاس کے دوران الیکٹریکیشن، سبز صنعت کاری اور موسمیاتی فنڈنگ جیسے اہم امور پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے ۔