متحدہ عرب امارات، فلو کے بڑھتے ہوئے کیسز، ماہرین کا جلد ویکسین لگوانے پر زور

دبئی(رم نیوز) متحدہ عرب امارات میں سردیوں کے موسم کی آمد اور فلو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو جلد فلو ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔ ملک میں ویکسین 69 درہم سے شروع ہو کر مختلف قیمتوں میں دستیاب ہے۔ چونکہ یو اے ای میں فلو عام طور پر دسمبر اور جنوری میں عروج پر ہوتا ہے، اس لیے نومبر کا مہینہ ویکسین لگوانے کا بہترین وقت ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد (خصوصاً بزرگوں اور بچوں) کو حفاظتی ٹیکہ لازمی لگوانا چاہیے۔