شینزین ایپیک سمٹ: ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی ملاقات کا امکان، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

شینزین (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ہفتے شینزین میں 'ایپیک سمٹ' کے موقع پر ملاقات متوقع ہے، جس کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ غیر معمولی اجلاس عملی نتائج کے بجائے علامتی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں ایران کے ساتھ جاری امریکی جنگ اور تینوں ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے امور پر بات چیت شامل ہوگی، جبکہ یوکرین جنگ کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔