پشاور (رم نیوز) خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع (اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، بونیر، سوات، اور اپر و لوئر کوہستان) کو موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش اور شدید برف باری کے پیش نظر حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سڑکیں بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کے لیے جامع حفاظتی منصوبہ تیار کر کے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
کے پی کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما میں حساس قرار، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی پلان تیار