واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ میں فضائی مواصلاتی نظام کے شدید تعطل کے بعد بالآخر پروازوں کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایئر سپیس کھولنے کے بعد زمینی پروازوں پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن نے واضح کیا کہ اس نظامی خرابی کا تعلق مائیکروسافٹ کے کسی مسئلے سے نہیں ہے، اور نہ ہی اس دوران عوام کو کوئی خطرہ لاحق ہوا۔امریکی وزیر نقل و حمل شان ڈفی نے بریفنگ میں انکشاف کیا کہ یہ خرابی نئے آلات کی وجہ سے نہیں بلکہ پرانے اور فرسودہ آلات پر بڑھنے والے دباؤ کے باعث پیش آئی۔ انہوں نے بتایا کہ فوری اصلاحی اقدامات کے ذریعے نیٹ ورک پر اضافی بوجھ کم کر کے اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔سائبر حملے کے امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ واقعے کی جانچ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
امریکہ میں فضائی آپریشن بحال، سائبر حملے کا تاثر مسترد