ذیابیطس صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ، حکومت نے 6.8 ارب روپے کا کنٹرول پروگرام شروع کر دیا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس کی پیچیدگیوں سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت سکریننگ اور طبی مداخلت انتہائی ضروری ہے۔

اس سال ’’ذیابیطس کے خلاف بروقت اقدامات‘‘ کے عنوان سے منائے جانے والے اس دن کے تناظر میں وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں اس مرض کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ’’وزیراعظم ذیابیطس روک تھام اور کنٹرول پروگرام‘‘ مرتب کیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے 6.8 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔