ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے اسلام آباد تیار، اجلاس کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد (رم نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس کل (15 اور 16 نومبر) کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ اس اہم سفارتی ایونٹ میں ای سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران تنظیم کی سرگرمیوں، مختلف پروگراموں اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان سال 2026-27 کے لیے ای سی او کا چیئرمین ہے، اور اس بار کی صدارت کا مرکزی موضوع "علاقائی تعاون کی بحالی، مضبوط اور مستحکم ای سی او"ہے۔