پی ایس ایکس ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1560 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 79 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 77 ہزار 873 پوائنٹس پر ہوا تھا۔