تہران (رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور دشمن مختلف مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس صورتحال میں صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں، جبکہ حکومت ملکی وسائل کے مطابق فوج کی مدد اور شہریوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
ایران حالت جنگ میں ہے، دشمن مسائل پیدا کر رہا ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان