دبئی (رم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2035 تک کے بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول اور کوالیفکیشن فارمیٹس کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ نئے روڈ میپ کے تحت 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (بشمول ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ) کے کوالیفکیشن کے طریقہ کار طے کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کرکٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز امریکا اور بنگلا دیش میں کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029 کا فائنل میچ 8 سے 12 جون کے دوران انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے 2035 تک کے ایونٹس اور کوالیفکیشن روڈ میپ کی منظوری