رواداری ہی پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پر عزم

اسلام آباد(رم نیوز) عالمی یومِ برداشت کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام شہریوں کے مساوی حقوق کا تحفظ، عقائد اور نظریات کا احترام اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔ صدرِ پاکستان نے اختلافِ رائے کو جمہوریت کا حسن قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف غیر جانبدارانہ کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے ملک کے مذہبی اور ثقافتی تنوع کو قومی طاقت قرار دیتے ہوئے تمام طبقات بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعصبات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔