انقرہ(رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قبرص ترکیہ کا قومی نصب العین ہے اور مشکل ترین حالات میں بھی قبرصی ترک بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ صدر اردوان نے اس پرمسرت موقع پر بہادر شہداء کو ٹریبیوٹ پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں قبرصی ترک عوام کے لیے خصوصی محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام شعبوں میں باہمی تعاون اور یکجہتی کے اس رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
حالات چاہے کچھ بھی ہوں، ترک قبرصی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: صدر اردوان