اردن نے ملک بھر میں 'ٹیلیگرام' ایپ پر پابندی عائد کر دی

عمان(رم نیوز) اردن کے حکام نے قومی سلامتی کو درپیش سنگین خدشات کے پیش نظر ملک میں مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن 'ٹیلیگرام' پر پابندی عائد کرنے اور اسے بلاک کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اردنی حکومت کی جانب سے یہ سخت قدم ملک کی داخلی سلامتی اور امن عامہ کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود بعض سرگرمیاں ملکی سلامتی کے لیے چیلنج بن رہی تھیں، تاہم حکام نے اس پابندی سے متعلق تاحال مزید تفصیلات یا تکنیکی وجوہات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔