ٹخنوں کی حفاظت کیوں ضروری؟ چوٹ سے بچاؤ اور مضبوطی کے لیے آسان فزیوتھراپی ٹپس

کیلیفورنیا(رم نیوز) ٹخنے ہمارے جسم کا وزن سنبھالنے اور توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اکثر افراد ان کی اہمیت سے تب آگاہ ہوتے ہیں جب چوٹ لگ جائے۔ ماہرین صحت کے مطابق، دماغ اور جسم کے تعلق کو مضبوط بنا کر، باقاعدہ ورزشوں (جیسے ہیل ریزز اور توازن کی مشقوں) کے ذریعے اور مناسب جوتوں کا انتخاب کر کے ٹخنوں کو محفوظ رکھا اور بہت سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مخلتف سرگرمیوں کے لیے مناسب جوتے منتخب کریں، مثلاً سکواٹس کے لیے چپٹے تلے والے جوتے جبکہ دوڑنے کے لیے کشننگ والے سپورٹس شوز بہتر ہوتے ہیں۔ ہائیکنگ بوٹس ٹخنے کی موچ سے بچاتے ہیں۔ٹخنوں کی چوٹیں عام ہیں لیکن آپ کی نقل و حرکت اور معیار زندگی کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔