راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کی آدھی ٹیم 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی

راولپنڈی (رم نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روزسری لنکا کے 5 کھلاڑی صرف 36 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو باؤلرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب سوریا بندرہ 2 رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بنے۔ اس کے بعد دنیش چندی مل (7) اور کمندو مینڈس (8) کو محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی۔ مہمان ٹیم کا چوتھا نقصان لاہیرو اودارا (4) کی صورت میں ہوا جنہیں رضا اللہ نے آؤٹ کیا، جبکہ کپتان دھننجیا ڈی سلوا بھی صرف 1 رن بنا کر رضا اللہ کا ہی شکار بن گئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو چکا ہے، جس میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر ثاقب خان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کر کے شاندار آغاز کیا تھا۔