ایرانی وزیر خارجہ عمان پہنچ گئے

مسقط (رم نیوز) ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے مسقط میں اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتِ حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ عباس عراقچی اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد عمان پہنچے ہیں۔