بیجنگ (رم نیوز) بین الاقوامی سفارت کاری میں ایک انتہائی اہم پیشرفت کے تحت چین نے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے شینزین میں اپنی پہلی سہ فریقی سربراہی ملاقات کے دوران "عالمی امن" کے فروغ پر تفصیلی غور کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں عالمی رہنما "عالمی امن کے تحفظ اور بڑی طاقتوں کے باہمی تعلقات میں اسٹریٹجک استحکام کو فروغ دینے کے لیے گہرے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات بین الاقوامی سیاست میں بنیادی اور انقلابی اہمیت کی حامل ہوگی، جو دنیا کو امن اور استحکام کا ایک مضبوط پیغام دے گی۔ متوقع طور پر یہ سہ فریقی سربراہی اجلاس جمعرات کے روز جنوبی چینی شہر شینزین میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے رہنماؤں کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر منعقد ہوگا۔
شینزین سمٹ، چین کا دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان امن اور استحکام کا پیغام