توانائی اور تجارتی شراکت داری، اسلام آباد میں پاک، ترکمانستان کمیشن کا کلیدی اجلاس ہوگا

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (JIC) کا چھٹا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید مریدوف کریں گے، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ٹرانسپورٹ، صنعت اور توانائی سمیت دوطرفہ معاشی تعاون کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ فریقین کی جانب سے اجلاس میں علاقائی کنیکٹیویٹی اور توانائی کے بڑے منصوبوں، بالخصوص ترکمانستان،افغانستان، پاکستان، بھارت (TAPI) گیس پائپ لائن اور (TAP) بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر پیش رفت پر خصوصی غور کیا جائے گا۔