نیویارک (رم نیوز)آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی آسان بنا دی ہے، وہیں سائبر سکیورٹی کے خطرات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہیکرز طرح طرح کے ہتھکنڈوں اور میلویئر کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ شک ہے کہ آپ کا موبائل فون ہیک ہو چکا ہے، تو چند خاص علامات سے اس کی شناخت کی جا سکتی ہے۔
فون ہیک ہونے کی چند بڑی نشانیوں میں نامعلوم یا مشکوک ایپس کی موجودگی، ایسے لاگ ان الرٹس یا کوڈز موصول ہونا جن کی آپ نے درخواست نہ دی ہو، انٹرنیٹ براؤزر بند ہونے کے باوجود بار بار پاپ اپ اشتہارات کا آنا، بغیر کسی استعمال کے فون کا گرم ہونا یا بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا، اور موبائل ڈیٹا کا معمول سے زیادہ استعمال شامل ہیں۔ اگر آپ کو ہیکنگ کا شک ہو تو فوری طور پر کسی دوسرے ڈیوائس سے اپنے تمام اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کریں، نامعلوم ایپس یا پروفائلز کو ہٹائیں۔سائبر سکیورٹی کے خطرات سے بچنے کے لیے ہمیشہ اپنے فون اور اس کی ایپس کو اپ ڈیٹ رکھیں، کسی بھی مشکوک لنک یا نامعلوم سورس سے فائل ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔