شینزین(رم نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن چین کے شہر شینزن پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اے پی ای سی (APEC) سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انتہائی اہم سہ فریقی ملاقات میں شریک ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، اس کی تجویز روسی صدر نے دی تھی جس کا بنیادی مقصد یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی قابلِ عمل معاہدے کی راہ نکالنا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق شدہ اس اجلاس میں یوکرین تنازع کے علاوہ جوہری تخفیفِ اسلحہ، عالمی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ جیسے انتہائی حساس اور اہم عالمی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔