راولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 3 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر 121 رنز سے کیا۔دن کے آغاز پر ہی سری لنکن بالرز نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اذان اویس کو 47 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا، جو 121 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہمان ٹیم سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللّٰہ اور عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کے حصے میں آئی تھی۔