ٹرمپ کا دورہ ایشیا اور سہ فریقی ملاقات، عالمی امن کے لیے سنگ میل یا طاقت کی نئی کشمکش؟

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موجودہ دورہ ایشیا محض ایک رسمی سفارتی دورہ نہیں، بلکہ یہ اس نئی سرد جنگ کا نقطہ آغاز ہے جو آنے والے کئی دہائیوں تک دنیا کا مستقبل طے کرے گی۔شینزن میں ہونے والی عالمی رہنمائوں کی ملاقاتیں ،خصوصا امریکی صدر کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے جا رہی ہے، دنیا کی بساط پر ایک ایسا اہم موڑ ہے جو طے کرے گا کہ آنے والے دنوں میں گلوبل سپر پاورز کے درمیان کس کے ہاتھ میں اقتدار کی باگ ڈور رہے گی۔

عالمی ماہرین کے نزدیک سوال یہ نہیں ہے کہ ٹرمپ کتنے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، اصل سوال یہ ہے کہ کیا واشنگٹن کے مسائل اور اندرونی خلفشارکے باوجود ٹرمپ شینزین میں کوئی ایسا تاریخی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے جو دنیا کو ایک بار پھر ایک نئی قطبیت کی طرف دھکیل دے؟۔یہ اس بات کا فیصلہ ہے کہ آیا دنیا اب چھوٹے ملکوں کی خودمختاری کو برقرار رکھ پائے گی یا بڑی طاقتوں کی اس نئی گٹھ جوڑ کی بھینٹ چڑھ جائے گی۔