شینزن اے پی ای سی سمٹ، چینی صدر کا مصنوعی ذہانت اور آزاد تجارت میں تعاون کا مطالبہ

شینزن(رم نیوز )چین کے صدر شی جن پنگ نے شینزن میں جاری "ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سی ای او سمٹ 2026" کے افتتاح کے موقع پر مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل معیشت اور سبز توانائی کے شعبوں میں عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین عالمی کاروباری اداروں کو ایک مستحکم اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ دو روزہ سمٹ 33 ویں اے پی ای سی رہنماؤں کی میٹنگ سے قبل منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 2,000 سے زائد کاروباری اور سیاسی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔