اسلام آباد/سنگاپور(رم نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سنگاپور کے دورے کے دوران وہاں کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے توانائی، تجارت و صنعت گان کم یونگ سے ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس، مصنوعی ذہانت ، فن ٹیک، تجارت اور سرمایہ کاری کے میدانوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ ہی، دونوں رہنماؤں نے سنگاپور کی منڈی میں پاکستانی غذائی اور زرعی مصنوعات کی رسائی بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافے کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سنگاپور کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مصنوعی ذہانت اور تجارت میں اشتراک پر زور