راولپنڈی(رم نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 74 رنز بنا لیے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس میں محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز دے کر 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ثاقب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری