شینزن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آج چین کے شہر شینزن میں ایک تاریخی سہ فریقی ملاقات کریں گے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ تین عالمی طاقتوں کے رہنماؤں کی پہلی باضابطہ مشترکہ نشست ہے، جسے عالمی سیاست اور سفارت کاری میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے ہے، جس میں شرکت کے لیے تینوں سربراہانِ مملکت شینزن میں موجود ہیں۔
ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی شینزن میں تاریخی سہ فریقی ملاقات آج متوقع