اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، جبکہ سیکرٹری جنرل کا دورہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور نئے شعبوں میں تعاون کو تقویت دے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل آسیان کاؤ کم ہورن نے کہا کہ 1993 میں قائم ہونے والی سیکٹرل ڈائیلاگ شراکت داری کے تحت پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، اور تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلوں اور نجی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آسیان کے ساتھ تجارت و نئے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں: اسحاق ڈار