شینزن(رم نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) اقتصادی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تشکیل کے لیے کھلے پن اور انضمام کے عزم کی ضرورت ہے، جب کہ کھلا تعاون خطے کی ترقی اور احیا کے لیے ناگزیر ہے۔ چین کے جنوبی ٹیکنالوجی مرکز شینزن میں ایپک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، بہتر ڈیٹا گورننس اور گہرے علاقائی تعاون پر بھی زور دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا سینکڑوں برس سے بحرالکاہل کی طاقت رہا ہے اور پورے خطے میں ترقی، استحکام، خودمختاری، خوشحالی اور امن کے فروغ کے لیے کام جاری رکھے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایپک رہنماؤں کو بتایا کہ روس ایشیا پیسیفک خطے کا ایک لازمی حصہ ہے، اور انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ روسی لاجسٹکس انفراسٹرکچر سے استفادہ کریں۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ ماسکو گروپ کے حتمی اعلامیے کی حمایت کرتا ہے۔