اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی اور انسانی جانوں و علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور اس کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا، جب کہ سعودی وزارت خارجہ نے شہریوں اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کے حق پر زور دیا۔
ریاض حملہ،پاکستان کی مذمت، حوثی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ