واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا فیصلہ نئے سال تک ٹالنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی عجلت سے کام نہیں لیں گے اور نئے برس کے آغاز پر حالات کا جائزہ لیں گے۔ ان کے مطابق شی جن پنگ اور پیوٹن ایران جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے ایران کو پیغام دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات پر بھی بات کریں گے۔
ایران حملوں کا معاملہ نئے سال تک ٹلنے کا امکان، ٹرمپ کا عندیہ